عالمی سطح پرخام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

منگل 30 دسمبر 2014 16:08

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء)عالمی سطح پر خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔منگل کودوپہر تک لندن میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کے فروری میں فراہمی کیلئے نرخ 64 سینٹ بڑھ کر 60.09 ڈالر فی بیرل ہوگئے جبکہ امریکی آئل کی فروری میں ترسیل کیلیے قیمت 57 سینٹ کے اضافے سے 55.30 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

مبصرین نے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ لیبیا میں پرتشدد واقعات میں شدت ا?نے کے باعث تیل کی ترسیل میں رکاوٹ کے خدشات کو قرار دیا ہے۔