کل سے پٹرول 6.66روپے ،ڈیزل9.91روپے،ہائی آکٹین17.91پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

منگل 30 دسمبر 2014 16:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 17 روپے تک کمی کی سمری تیار کرکے منظوری کے لئے حکومت کو ارسال کردی ہے۔اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سمری تیار کرلی جس کا اطلاق یکم جنوری 2015 سے ہوگا۔

(جاری ہے)

سمری کے مطابق ہائی آکٹین کی قیمت میں 17 روپے 53 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل 12 روپے 56 پیسے، پیٹرول 6 روپے 66 پیسے، ڈیزل 9 روپے 91 پیسے اور مٹی کے تیل میں 13 روپے 23 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد گزشتہ 3 ماہ کے دوران پاکستان میں بھی حکومت کی جانب سے تین مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔