پنجگور میں دوسرے روز بھی انجمن تاجران کی کال پر مکمل شٹر ڈا ؤن ہڑتال رہی

منگل 30 دسمبر 2014 16:04

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دوسرے روز بھی انجمن تاجران کی کال پر مکمل شٹر ڈا ؤن ہڑتال رہی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انجمن تاجران کے صدر عبدالمالک بلوچ کے فرزند یاسر بلوچ کے زخمی ہونے کے خلاف آج دوسرے روزبھی ضلع بھرمیں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی جس سے تمام کاروباری مراکز ،سرکاری اور نجی بینک، دکانیں،مارکٹیں،مختلف چھوٹے بڑے بازار بند رہے ۔