فیصل آباد ،نو سر باز ایک بزرگ عورت کو کار میں بٹھا نے کا جھانسہ دیکر 3 لاکھ کے طلائی زیورات لے اڑے

منگل 30 دسمبر 2014 16:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) نو سر باز کار سوار مرد و خواتین ایک بزرگ عورت کو کار میں بٹھا نے کا جھانسہ دیکر 3 لاکھ کے طلائی زیورات لے اڑے۔اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔

(جاری ہے)

30دسمبر 2014ء کے مطابق ڈھارا ڈچکوٹ کی رہائشی سرفراز نے بتایا کہ اس کی والدہ منظورہ بی بی فیصل آباد سے ڈچکوٹ پہنچی تو بس سٹینڈ پر موجود چار افراد کار میں سوار تھے جن میں تین عورتیں بھی شامل تھیں میری والدہ کو کار میں بٹھا دیا اور زبردستی طلائی زیورات جن کی مالیت 3 لاکھ بنتی ہے لیکر فرار ہوگئے اور میری والدہ کو کار سے نکال فرار ہوگئے۔

پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا ۔سرفراز نے سی پی او فیصل آباد اور متعلقہ اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ نو سربازوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے

متعلقہ عنوان :