ڈاکٹر ایاز محمد خان کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ برائے سال 2012-13ء سے نوازا

منگل 30 دسمبر 2014 15:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء)یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف ایجوکیشن ڈاکٹر ایاز محمد خان کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ برائے سال2012-13سے نوازا ہے۔انھیں ایچ ای سی کی جانب سے ایک لاکھ روپے بطور انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے ڈاکٹر ایاز محمد خان لوئر مال کیمپس میں بطور پرنسپل و ڈائریکٹر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور ایجوکیشنل ریسرچ کے حوالہ سے ایک نمایاں مقام رکھنے کے علاوہ اب تک ان کے 23کے قریب تحقیقی مقالہ جات ملکی و بین الاقوامی ریسرچ جرنلز میں شائع ہو چکے ہیں۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر فیض الحسن نے ڈاکٹر ایاز محمد خان کو بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے یونیورسٹی کیلئے ایک اعزاز قرار دیا اور بہتر تعلیمی ترقی کے تسلسل کیلئے مزید اقدامات بروئے کار لانے کے عزم کا اظہارکیا۔