دبئی : پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو سال کے بہترین کھلاڑی قرار ،

ریئل میڈرڈ کے کوچ کارلو کو کوچ آف دی ائیر کا ایوارڈ ملا جبکہ اسی کلب کے صدر فلورنٹینو پیریز کو بہترین صدر کا ایوارڈ دیا گیا

منگل 30 دسمبر 2014 14:29

دبئی : پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو سال کے بہترین کھلاڑی قرار 	،

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء )انٹرنیشنل اسپورٹس ایوارڈز کی سالانہ تقریب دبئی میں ہوئی ،کرسٹیانو رونالڈو بہترین پلیئر اور ریال میڈرڈ بہترین کلب کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

دبئی میں ہونے والے چھٹے سالانہ انٹرنیشنل اسپورٹس ایوارڈز میں پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو "بیسٹ پلیئر آف دی ایئر" کا ایوارڈ دیا گیا،اے سی میلان کے فلیپو اِنزاغی کو کیرئیر ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ بیرن میونخ کے مہدی بناشیا کو اسپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ریئل میڈرڈ کے کوچ کارلو کو کوچ آف دی ائیر کا ایوارڈ ملا جبکہ اسی کلب کے صدر فلورنٹینو پیریز کو بہترین صدر کا ایوارڈ دیا گیا۔