امریکہ نے روس کے چار حکومتی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں

منگل 30 دسمبر 2014 14:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) امریکہ نے چار روسی عہدیداروں کیخلاف پابندیاں عائد کردیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ روسی ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کٹرگرائئن اور انوسٹی گیٹر آندرے سٹریز کے علاوہ دیگر دو سینئر عہدیداروں آپنی علاؤالدینوف اور ماگومیرداؤدوف پر پابندیاں عائد کرکے ان تمامتر اثاثے ضبط کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان افراد پر ایک روسی قانون دان کی جیل میں ہلاکت پر پردہ ڈالنے اور ایک سماجی کارکن کو اغواء کے بعد اذیت کا نشانہ بنانے کے جرائم میں ملوث ہونے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اب امریکہ کی جانب سے روسی شہریوں پر پابندیوں کی فہرست میں 34 افراد کے نام شامل ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :