انصاف برائے فروخت‘ ہارون آبادکے تھانوں میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار ضمنیاں لکھنے لگے

منگل 30 دسمبر 2014 14:03

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) انصاف برائے فروخت۔ ہارون آبادکے تھانوں میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار ضمنیاں لکھنے لگے ۔تفصیل کے مطابق بہاولنگر کے تھانہ صدر ہارون آباد میں محمد صدیق نامی شخص تفتیشی افسروں کے جانب سے ضمنیاں لکھ کر روزی کما رہا ہے ۔محمد صدیق کو جب اس بابت پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ وہ ریٹائرڈ اے ایس آئی پولیس ہے ریٹائرڈ منٹ کے بعد اسے تھانہ صدر ہارون آباد میں ایک دفتر مہیا کر کے تفتیشی آفسر اپنے ضمنیاں لکھنے کے لئے دیتے ہیں اور یوں اس کے معقول ماہانہ آمدن ہو جاتی ہے ۔

مذکورہ شخص نے بتایا کہ ایسیا کام پورے پنجاب میں ہی ہو رہا ہے ۔تفتیشی آفسر ضمنی میں لکھی کسی بات سے باخبر نہیں ہوتے اور اسی وجہ سے جب چالان عدالتوں میں پیش کیا جاتا ہے تو تفتیشی آفسر عدالت کا کسی بات کا جواب بھی نہیں دے پاتا کیونکہ اس نے کیس کے بارے میں ضمنیاں دوسرے شخص سے لکھوائی ہوتی ہیں اسی وجہ سے مدعیوں کو انصاف نہیں ملتا اور ملزمان کیفر کردار تک نہیں پہنچ پاتے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزمان ایسے پرائیویٹ ضمنی لکھنے والوں رابطہ کر لیتے ہیں جن کا فائدہ ملزمان کو یو ں انصاف ان پرائیویٹ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے اور مظلوموں کو انصاف نہیں مل پاتا ہے ۔پولیس کے اعلیٰ حکام بھی اس خبر سے آگاہ ہونے کے باوجود کوئی اقدام نہیں کرتے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی میڈیا کے توسط سے اس امر کی نشاندہی کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ۔

متعلقہ عنوان :