قومی اسمبلی میں لفٹ اور ایل سی ڈی کی خرابی کے با عث ممبران اسمبلی سمیت دیگر افراد کو سخت مشکلات کا سامنا،
لفٹس ٹھیک کرنے والے انجینئر کو سالانہ بنیادوں پر کروڑوں روپے تنخواہ دی جاتی ہے ، سپیکر نے بھی خا مو شی اختیا ر کر لی
منگل 30 دسمبر 2014 13:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) قومی اسمبلی میں سپیکر ایاز صادق کی عدم توجہ کے باعث لفٹ اور ایل سی ڈی کی خرابی کینتیجے میں قومی اسمبلی کے ممبران سمیت دیگر افراد کو سخت مشکلات کا سامنا‘ مینٹیننس کیلئے کروڑوں روپیہ بجٹ میں رکھا جاتا ہے تاہم لفٹ اور ایل سی ڈی آئے روز خرابی ہوتی ہیں۔ قومی اسمبلی کے ذمہ دار ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔
30دسمبر 2014ء کو بتایا کہ گذشتہ ایک سال سے تواتر کیساتھ ایل سی ڈی اور لفٹ کی خرابی معمول بن چکا ہے۔ سپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق اور سیکرٹری اسمبلی کو متعدد بار تحریری طور پر بھی اس سلسلے میں آگاہ کیا گیا لیکن یہ گھمبیر معاملہ حل نہیں ہورہا اس سلسلے میں قومی اسمبلی کے ممبران سمیت سینیٹرز کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے اور متعدد ممبران اسمبلی و سینیٹرز نے سپیکر کو تحریری طور پر اس تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس پر مستقل بنیادوں پر کام کرنے کی بجائے عارضی طور پر ایل سی ڈی اور لفٹس کو ٹھیک کرایا جاتا ہے بعدازاں اسے مستقل طو رپر ٹھیک نہیں کیا جاتا جبکہ قومی اسمبلی میں لفٹس ٹھیک کرنے والے انجینئر کو سالانہ بنیادوں پر کروڑوں روپے تنخواہ دی جاتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.