یوٹیلیٹی سٹور میں گھی اور دالوں کی قیمتوں میں کمی

منگل 30 دسمبر 2014 13:17

اسلام آباد: یکم جنوری سے یوٹیلیٹی سٹورز میں گھی اور دالوں میں 5 سے 10 روپے فی کلو تک کمی متواقع کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں تیل مصنوعات میں کمی کے باعث گھی، اور تیل وغیرہ کی قیمتوں میں 10 روپے تک سستا ہونے کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ دالوں میں آٹھ روپے تک کی کمی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ سرکاری اسٹورز پے گھی کی قیمت پہلے ہی 130روپے اور کھانا پکانے کا تیل 135 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے