مظفرآباد‘آسمان کی نیلی چھت اور پتھروں کے نرم وملائم بینچ‘ مجہوتر کا ”ماڈل پرائمر ی سکول “بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا

منگل 30 دسمبر 2014 13:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء)آسمان کی نیلی چھت اور پتھروں کے نرم وملائم بینچ‘ مجہوتر کا ”ماڈل پرائمر ی سکول “بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا ‘طلباء وطالبات شدید سردی میں کھلے آسمان تلے علم کی پیاس بجھانے پر مجبور‘ننھی طالبات بے بسی کی تصویر بن گئیں۔بوسید ہ چھت گرنے کا خطرہ ‘ قوم کے معماروں کی زندگیوں کو خطرہ‘حکومت آزادکشمیر کے بلند و بانگ دعوے دھر ے رہ گئے۔

اہل علاقہ کا نے احتجاج کی دھمکی دیدی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کے نواحی علاقے مجہوتر میں قائم گورنمنٹ پرائمری سکول کی عمارت ایک بھوت بنگلہ بنی ہوئی ہے۔ جستی چادریں گل سڑ گئی ہیں۔ چھت میں بڑے بڑے سوراخ صاف نظر آتے ہیں۔ شہتیر ‘کینچیاں اور دیگر لکڑیا ں بوسیدہ ہو چکی ہیں اور چھت کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔اس طرف کوئی ذمہ دار توجہ دینے کو تیار نہیں ہے۔ اہل علاقہ نے حکومت اور محکمہ تعلیم کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ عمارت جلد از جلد تعمیر کی جائے۔ بچوں کا مستقبل اورزندگیاں محفوظ بنائی جائیں۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر جلد عمارت تعمیر نہ کی گئی تو شدید احتجاج پر مجبور ہونگے۔