انڈونیشیا نے لاپتہ مسافر طیارے کی تلاش کیلئے امریکا سے مدد مانگ لی

منگل 30 دسمبر 2014 13:07

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) انڈونیشیا نے لاپتہ مسافر طیارے کی تلاش کیلئے امریکا سے مدد مانگ لی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جیف رتھکے نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انڈونیشیا کی جانب سے امداد کی درخواست کی گئی ہے، درخواست پر غور کیا جارہا ہے کہ کس طرح انڈونیشیاء کی مدد کی جاسکتی ہے، اتوار کے روز ملائیشیاء کی نجی فضائی کمپنی کا جہاز انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے اچانک لاپتا ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

162 افراد کو لیکر جانیوالی پرواز کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ انڈونیشیا کے بحیرہ جاوا میں گر کر تباہ ہوا ہے۔