شام، گیس پلانٹ کے قریب بم دھماکہ، 4 فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک،

داعش نے ذمہ داری قبول کرلی، حملے کرنیوالے دونوں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے، دعویٰ/ حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا، شامی حکام

منگل 30 دسمبر 2014 13:03

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) شام کے صوبے حمص میں گیس پلانٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے صوبے حمص میں گیس پلانٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ داعش نے گیس پلانٹ پر کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملہ کرنے والے دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ حکام کے مطابق دونوں حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔