یورپ کے مختلف ممالک میں فباری، ہر شے برف سے ڈھک گئی،

سلوینیا میں مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک،30 زخمی

منگل 30 دسمبر 2014 13:01

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) یورپ کے مختلف ممالک میں شدید برفباری کے باعث ہر شے برف سے ڈھک گئی۔ سلوینیا میں مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

یورپ میں شدید برفباری نے جہاں موسم دلکش بنایا وہیں فرانس کے پہاڑی علاقے الپس میں 15ہزار افراد پھنس کر رہ گئے۔ دوسری جانب برطانیہ میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے،ایئر پورٹ پر پروازیں تا خیر کا شکار ہوئیں جبکہ ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :