مساجد اورمدارس نے نا مساعد حالات میں دین اسلام کی شمع روشن رکھی ،عبدالرشید ترابی،

جماعت اسلامی سے وابستہ ان اداروں کو ایک رول ماڈل کا کردار ادا کرنا چاہیے ‘امیر جماعت اسلامی

منگل 30 دسمبر 2014 12:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مساجد اورمدارس نے نا مساعد حالات میں دین اسلام کی شمع روشن رکھی ،سیکولر لابی کا ان اداروں کے خلاف پروپیگنڈا عالمی استعمار کے ایجنڈے کا حصہ ہے اس کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،مساجد اور مدارس فاؤنڈیشن کے ادارے فرقوں اور مسلکوں کے جھنڈے بلند کرنے کے بجائے ملت کی یکجہتی کو فروغ دیں،جماعت اسلامی سے وابستہ ان اداروں کو ایک رول ماڈل کا کردار ادا کرنا چاہیے ان خیالات کااظہار انہوں نے مساجد و مدارس فاؤنڈیشن کے بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ امت کی وحدت اور یکجہتی کے لیے دیگر علماء کرام،تنظیمات المدارس کے ساتھ مل کر نفرت کی بیج ختم کرکے ملی یکجہتی کے فروغ کا اہتمام کرنا چاہیے،انہوں نے کہاکہ حکومت کو بھی اسلامی ریاست میں عصری تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا فروغ بھی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت دینی اداروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے انہیں حالات کے رحم وکرم پر چھوڑا گیا ہے دینی اداروں کے لیے بجٹ مختص اور یکساں نظام تعلیم ہو اور پھر ان اداروں کی کارکردگی جانچنے کا کوئی انتظام واضع کیا جائے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سے وابستہ ادارے نئی نسل اور عوام الناس کو قرآن وسنت کی حقیقی تعلیم کے شعور سے آگاہ کریں دعوت و تربیت کے ذریعے اصلاح معاشرہ اور لوگوں کو اقامت دین کے لیے تیار کریں انہوں نے کہا کہ آئندہ دس سال میں کوشش کریں گے کہ ہر گاؤں اور ہر بستی میں ایک ماڈل دینی ادارہ قائم ہو ان اداروں کے ذریعے خواتین اور نوجوانوں کو خاص طور پر حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کا شعور بیدار کیا جائے انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان فرقہ واریت اور مسلک کی نفرت کی فضا پیدا کرنا ہمارے دشمنوں کا ایجنڈا ہے اس کو ناکام بنانے میں کردار ادا کریں تا کہ یہ خطہ تحریک آزادی کشمیر میں اپنا موثر کردار ادا کرسکے۔