وزارت داخلہ کی دہشتگردی کی فوری روک تھام کیلئے نیکٹا کو ہدایات جاری ،

دہشتگردی سے متعلق اطلاعات اور شکایات کیلئے خصوصی ہیلپ لائن قائم ،شہری خصوصی ہیلپ لائن 1717پر اطلاع دے سکتے ہیں

پیر 29 دسمبر 2014 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) وزارت داخلہ کی جانب سے دہشتگردی کی فوری روک تھام کے لیے نیکٹا کو ہدایات جاری کردیں ، دہشتگردی سے متعلق اطلاعات اور شکایات کے لیے نیکٹا نے خصوصی ہیلپ لائن قائم کردی ،شہری خصوصی ہیلپ لائن کے ذریعے1717پر اطلاع دے سکتے ہیں ،عوام کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کے بارے میں 1717پر اطلاع دیں ،تمام شہری اپنے گردونواح پر نظر رکھیں وزارت داخلہ کی اپیل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے دہشتگردی کی فوری روک تھام کے لیے نیکٹا کو ہدایات جاری کردیں ہیں جس کے تحت دہشتگردی سے متعلق اطلاعات اور شکایات کے لیے نیکٹا نے خصوصی ہیلپ لائن قائم کردی ہے شہری خصوصی ہیلپ لائن کے ذریعے1717پر اطلاع دے سکتے ہیں جس کے تحت فوری کارروائی کی جائے گی ۔عوام کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کے بارے میں اطلاع نیکٹا کی فراہم کردہ ہیلپ لائن پر دیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام شہری اپنے گردونواح پر نظر رکھیں تاکہ دہشتگردی پر بروقت قابو پایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :