ڈیرہ اللہ یار ،پی پی ایچ آئی نے باوٴلے کتوں کے کاٹنے کے سرکاری انجکشن کے لئے بھتہ وصول کرنا شروع کردیا

پیر 29 دسمبر 2014 23:19

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء)پی پی ایچ آئی نے باوٴلے کتوں کے کاٹنے کے سرکاری انجکشن کے لئے بھتہ وصول کرنا شروع کردیاجس سے باوٴلے کتوں کے کاٹنے کے متاثرہ غریب افراد کو کی جانوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں یہ بات باوٴلے کتے کے کاٹنے کے متاثرہ شخص اصغر علی نے یہاں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ گزشتہ روز مسجد سے گھر جاتے ہوئے راستے میں باوٴلے کتے نے انھیں بری طرح کاٹ کر زخمی کردیاجس کے بعد وہ فوری طور پر بی ایچ یو نور پور گیا جہاں ڈاکٹرو ں نے انھیں پی پی ایچ آئی ضلعی ہیڈکوارٹر منتقل کردیا۔

پی پی ایچ آئی ضلعی ہیڈکوارٹر میں موجود آفیسران نے باوٴلے کتے کے انجکشن لگانے کے لئے بھاری رقم کا مطالبہ کیاجس پر رقم نہ دی تو مجھے انجکشن لگوانے سے انکار کردیا مجبور ہوکر باوٴلے کتوں کے کاٹنے کے انجکشن بازار سے خرید کر اپنی جان بچانے کی کوشش کررہاہوں ۔ انھوں نے کہاکہ حکومت لاکھوں روپوں کی ادویات پی پی ایچ آئی کے حوالے کررہی ہے مگر یہ قیمتی سرکاری ادویات غریب افراد تک نہیں پہنچ پارہی ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ سرکاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرکے انھیں انصاف فراہم کیاجائے ۔