سانحہ پشاور کے بعد حکومت ناکام ہوگئی ،پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو تالا لگا کر چابی اکرم بٹ کو دے دیں،سینیٹر کلثوم پروین

پیر 29 دسمبر 2014 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد حکومت ناکام ہوگئی ہے۔پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو تالا لگا کر چابی اکرم بٹ کو دے دیں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سینیٹ کے اجلاس میں سانحہ پشاور پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک دہشتگردوں کا خاتمہ نہیں ہوتا تمام پارلیمنٹیرینز کو سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیٹھنا چاہئے اور دہشتگردی کو ختم کریں۔

حکومت صرف کمیٹیاں بنا رہی ہے،ہمیں بلا تفریق دہشتگردوں کا خاتمہ کرنا ہوگا،ہمیں اتفاق رائے سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا،دہشتگردی کا الزام صرف بلوچ اور پٹھان قوم پر لگانے کاسلسلہ بند ہونا چاہئے،اب سرائیکی اور پنجابی طالبان بھی سامنے آرہے ہیں،ہمیں صو بائیت اور فرقہ پرستی سے نکلنا ہوگا،دہشتگردی کوئی بھی ہو اس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔۔

متعلقہ عنوان :