فی الوقت فوجی عدالتوں کا قیام خوش آئند ہے ، ایم کیو ایم ،

آئین سے متصادم اقدامات سے گریز کیا جائے ، عام آدمی سول عدالتوں میں پیش ہونے سے ڈرتا ہے ، فوجی عدالتوں سے لوگوں کو تحفظ ہوگا ، سینیٹر فروغ نسیم کا سینٹ میں اظہار خیال

پیر 29 دسمبر 2014 22:38

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) ایم کیو ایم نے فوجی عدالتوں کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین سے متصادم اقدامات سے گریز کیا جائے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سینٹ کے اجلاس میں میں ایم کیو ایم کے سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم سانحہ پشاور پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف ایسا طریقہ اختیار کریں کہ آئین کی خلاف ورزی نہ ہو فی الوقت ملٹری عدالتوں کا قیام خوش آئند ہے کیونکہ اس سے دہشتگردی و انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے عام آدمی سول عدالتوں میں پیش ہونے سے ڈرتا ہے جبکہ فوجی عدالتوں میں لوگوں کو تحفظ حاصل ہوگا دہشتگردی جیسی لعنت کے خاتمہ کیلئے ہم فوجی عدالتوں کا خیرمقدم کرتے ہیں فوجی عدالتوں میں مسائل سامنے رکھیں گے عام آدمی کو ملٹری کورٹس تحفظ فراہم کرے ہمیں تعین کرنا ہوگا کہ ہم کب تک فوجی عدالتیں اپنا کام کرینگی ایسا نہ ہو کہ کراچی میں یہ قوانین اور عدالتیں ایم کیو ایم کیخلاف استعمال کی جائیں انہوں نے کہا کہ موجدہ وقت میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتیں کو مضبوط کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :