حکومت پھانسیوں کے معاملے میں بیرونی دباؤ کو مسترد کردے، سید ریاض حسین شاہ

پیر 29 دسمبر 2014 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پھانسیوں کے معاملے میں بیرونی دباؤ کو مسترد کردے۔پورپی یونین کو پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔اقوام متحدہ اور مغرب کے کہنے پر شریعت اسلامیہ کے قوانین تبدیل نہیں کئے جاسکتے۔

(جاری ہے)

اسلام کے قانون قصاص سے ملک میں امن قائم ہوگا۔نظام مصطفی ﷺ بارود والے نہیں درود والے لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہل سنت پنجاب کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی ناظم اعلی نے مزید کہا کہ اشتعال انگیز لٹریچر کی ضبطی اور پابندی کا کام جنگی بنیادوں پر کیا جائے۔نظام مصطفی ﷺ ہی تمام مسائل کا حل ہے۔