سنجوال کینٹ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ظہور حسین شاہ کی ریٹائرمنٹ پر ضیافت کا اہتمام

پیر 29 دسمبر 2014 22:29

سنجوال کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء)ظہور حسین شاہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) اٹک کی بسلسلہ ریٹائرڈمنٹ ایک ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ضلع بھر کے محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔شیخ آصف محمود صدیقی سینئر ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ پائیلٹ سیکنڈری سکول ، خالد محمود صاحب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری مردانہ) اٹک ، چوہدری محمد الیاس ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2 فتح جنگ ،قاضی ظہور حسین ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسراٹک ، احمد خان صدر ایپکا ضلع اٹک اورڈسٹرکٹ پریس سیکرٹری / ایگزیکٹو ممبر SMC گورنمنٹ آف پنجاب محمد الطاف بھاکری نے ظہور حسین شاہ کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسراٹک اپنے خطاب میں کہا کہ ظہور حسین شاہ صاحب ایک شفیق اور مہربان شخصیت کے حامل تھے انہوں نے محکمہ تعلیم میں آ کر جو خدمات سرانجام دیں وہ قابل ستائش ہیں۔

(جاری ہے)

انکو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ آج ہمیں ان کو رخصت کر کے بہت دکھ ہو رہا ہے اور اس بات کی خوشی بھی ہے کہ وہ اپنی سروس پوری کر کے با عزت ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔اس تقریب میں محکمہ تعلیم کے ملازمین اور ایپکا کے ممبران نے شرکت کی۔آخر میں شیخ آصف محمود صدیقی نے اختتامی دعا فرمائی۔