سا نحہ پشا ور انسا نیت سے عا ری اور درندہ صفت افراد کی فاسقانہ کار ر وائی ہے ،باجی رخسار جبیں،

سانحہ کی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے، سا نحہ سے ہمارے دل خو ن کے آ نسو رو رہے ہیں،ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی

پیر 29 دسمبر 2014 22:29

سنجوال کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) سا نحہ پشا ور انسا نیت سے عا ری اور درندہ صفت افراد کی فاسقانہ کار ر وائی ہے جس کی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے سا نحہ پشاور سے ہمارے دل مجروح اور خو ن کے آ نسو رو رہے ہیں دشمن ایسی بزدلانہ کا ر وائیوں سے پا کستانی قو م کو جھکا نہیں سکتے اور نہ ہی پاک فوج کے حوصلے پست کر سکتے ہیں پو ری قومتحد اور سیسہ پلا ئی ہوئی دیوار بن چکی ہے ان خیالات کا اظہار ناظمہ حلقہ خواتین جما عت اسلامی پی پی 15 اٹک باجی رخسانہ جبین نے سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے کی گئی قرآن خوانی کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیاشہداء کے لئے دعائے مغفرت کرا ئی گئی اس موقع پرخواتین کی کثیر تعداد موجود تھی رخسانہ جبین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہسانحہ پشاور کی صاف اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئے حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے پشاور میں آرمی کے اسکول پر جس طرح حملہ کیا گیا اور معصوم بچوں کی جانیں لی گئی ہیں اس طرح کا اقدام صرف وحشی درندے ہی کرسکتے ہیں واقعے سے پوری قوم سوگ کی کیفیت میں ہے یہ حملہ ایک اسکول پر نہیں بلکہ پاکستان پر حملہ ہے ہمیں واقعے کے اصل محرکات تک پہنچنا ہوگا جس کے لئے قوم اب متحد ہے ہمیں اس واقعے میں ملوث پس پردہ قوتوں کو سامنے لاکر ان درندوں کے بقیہ وحشی ساتھیوں کو بلوں سے نکال کر عبرت کانشان بنانا ہوگا تاکہ پھر کوئی پاکستان اور ہما رے معصوم بچوں کی طرف میلی نگاہ سے نہ دیکھ سکے اس موقع پر افواج پاکستان کا مکمل ساتھ اور ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ہر قسم کی کاروائی کی جائے پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر ہے دہشت گر دوں نے پوری قوم کے بیٹوں پر حملہ کیا ہے معصوم بچے سب کے بچے ہو تے ہیں دہشت گرد صرف پاکستان کے نہیں انسا نیت کے بھی دشمن ہیں پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے وقت کا تقا ضا ہے کے تمام سیا سی ، مذہبی جماعتیں حکومت اور پاک فوج کے سا تھ مل کر دہشت گردوں کے خا تمے کے لئے یک آ واز ہو کر کام کریں معصوم بچوں کو شہید کر نا بہت ظلم ہے آج پوری قوم افسر دہ ہے انھوں نے شہید ہو نیوالے معصوم بچوں کے والدین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :