ملک وعلاقے کی ترقی میں قومی رہنماؤں اور قوموں کا بہت اہم کردار رہا ہے،عبدالمتین اخوندزادہ،

صوبائی دارالحکومت تمام قوموں کا گلدستہ ہے شہر کی ترقی وامن اور مسائل کے حل کیلئے سب کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا ،صوبائی امیر جماعت اسلامی

پیر 29 دسمبر 2014 22:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوند زادہ نے کہاہے کہ ملک وعلاقے کی ترقی میں قومی رہنماؤں اور قوموں کا بہت اہم کردار رہا ہے ۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ تمام قوموں کا گلدستہ ہے شہر کی ترقی وامن اور مسائل کے حل کیلئے سب کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا حکومت عوام کے مسائل کے حل پرتوجہ دیں ۔

تاریخ میں خلجی قوم کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیگی ۔جماعت اسلامی قوموں کے حقوق کے حصول، عوام کی ترقی اور اسلامی نظام کیلئے جدوجہدکر رہی ہے ۔عوام اسلامی نظام کے قیام مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلجی قومی تحریک کے سربراہ لالہ یوسف خان خلجی کی رہائش گاہ پر عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں خلجی قوم کے معتبرین ،علمائے کرام اور جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر شیخ امین اللہ کاکڑ ، جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیرکاکڑ، زاہدا ختر بلوچ ، بزنس فورم بلوچستان کے صدر سید عبدالمجیدآغا،عبدالرحیم ناصر ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس موقع پرراہنماؤں نے علاقائی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا عبدالمتین اخوند زاد ہ نے کہا کہ کوئٹہ تمام قوموں کا مرکز ومحور ہے صوبائی دارالحکومت کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے قومیں اس کی ترقی ،خوشحالی اورامن کیلئے مشترکہ کوشش کریں تعصب نفرت اور ظلم وزیادتی سے مسائل وپریشانیاں اور دوریاں بڑھے گی ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی مثبت کردار اداکرنے والوں کی قدرکرتی ہے ۔سماجی ضروریات سب کی ضرورت ہے جماعت اسلامی کے پاس تجربہ کار ،دیانت دارٹیم موجود ہے قومیں ہمار اساتھ دیں تاکہ ترقی وخوشحالی کا سفر جار ی رہے ۔خلجی قومی تحریک کے سربراہ لالہ یوسف خان خلجی نے کہا کہ خلجی قوم نے ملک وملت کی ترقی وخدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑ ی خلجی قوم اتحاد یکجہتی اور خدمت میں پیش پیش ہے کوئٹہ کو امن کا گہوارہ بنانے اور قوموں کے درمیان امن ویکجہتی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہیگی ہم نے ہر مثبت واچھی پارٹی وتحریک سے تعاون کیا ہے آئندہ بھی ہماری جدوجہد جاری رہیگی جماعت اسلامی پڑھے لکھے اچھی لوگوں کی منظم ملک گیر جماعت ہے جس سے ہم بھی تعاون کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :