عوام سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا رویہ عوام دشمن ہے،ایاز لطیف پلیجو،

ایم این ایز اور ایم پی ایز عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے تیار نہیں،مرکزی صدر قومی عوامی تحریک

پیر 29 دسمبر 2014 22:04

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجونے کہا ہے کہ ملک کی عوام سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا رویہ عوام دشمن ہے،ایم این ایز اور ایم پی ایز عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں،حکومت صرف اجلاس کر کے اسمبلی سے بل پاس کرتی ہے لیکن ان بلوں پے عمل کرانے کے لیے سنجیدہ نظر نہی آتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں پر منتخب ہو کر ایوانوں تک پہنچنے والے صوبائی اور وفاقی ممبران صرف اقتدار کے مزے لوٹتے ہیں عوام کی خدمت کرنے اور عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے اور روزگار دینے کے لیے تیار نہی ہیں، حکومت اور اپوزیشن صرف ایک دوسے پر الزام تراشی کر کے ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کر دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے ، معاشی بحران اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ملک کی عوام کوکردار ادا کرنا ہوگا،جب تک عوام اپنے بنیادی حقوق حاصل کرنے کیلئے پرامن جمہوری جدوجہدکے میدان میں نہیں ہوگا تب تک حکمراں نیند کی گولیاں کھاکر سوتے رہے گے، اور کرپٹ حکمراں عوام کا حال پوچھنے تک تیار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ملک کا عوام اگر سوچ سمجھ کر اپنا ووٹ دیتا اور جو دھاندلی کر کے الیکشن جیتنے والے ممبران کیخلاف اٹھ کر کھڑا ہوتا تو آج ملک کی حالت بہتر ہوتی، حکومت عوام کو رلیف دینے کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آتی ہے، سندھ حکومت اور ایم کیو ایم آپس میں اقتدار کیلئے لڑنے اور کرپشن کر کے اپنی جیبیں بھررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت انتہائی کمزور ہوئی ہے، دہشتگردی میں ہزاروں کی تعداد میں معصوم پاکستانی مارے چکے ہیں لیکن جن عناصر نے پاکستان میں دہشتگردوں کے بیج بوئے، دہشتگردوں کو ٹریننگ دی اور جدید ہتھیار دے کر طاقت ور بنایا ان عناصر کا کوئی بھی نام لینے کیلئے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتیں صرف وہاں قائم ہونی کی جائیں جہاں دہشتگردی کے اندوناک واقعے پیش آتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کرنے والے تمام گروپوں کیخلاف آپریشن کیا جائے اور دہشتگردوں کو گرفتار کر کے تخت دار پر لٹکایا جائے۔ 12 مئی،18 اکتوبر،9 اپریل،10، محرالحرام، نشترپارک، حکیم سعید، منور سہروردی، عبداللہ مراد، 22 مئی، شہید غزالہ بتول صدیقی، زہرہ شاہد، ڈاکٹر پرویز محمود، سمیت تمام بے گناہ لوگوں کے قاتل دہشتگردوں کو پھانسی دی جائے۔