امریکی صدر باراک اوبا ما ایران میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کے خواہشمند

پیر 29 دسمبر 2014 21:34

امریکی صدر باراک اوبا ما ایران میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کے خواہشمند

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر۔2014ء) امریکی صدر باراک اوباما ایران میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔ امریکی صدر باراک اوباما نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایران میں امریکی سفارتخانہ کھولا جائے تاہم ایران سے اس کی جوہری پالیسی پر اختلاف ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا اگر ایران اپنی جو ہری پالیسی کو تبدیل کر لے تو اس سے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔ایرانی حکام کی طرف سے فی الحال امریکی صدر کے اس بیان کا کو ئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔تاہم ایرانی جوہری پروگرام کی وجہ سے ایران امریکہ سفارتی تعلقات کافی عرصے سے معطل ہیں جو اب بحالی کی جانب جا تے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :