حکومت خیبر پختواخوا نے مختلف کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

پیر 29 دسمبر 2014 21:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء)حکومت خیبر پختواخوا نے مختلف کمشنر اورڈپٹی کمشنرز کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔جاری کردہ دوالگ الگ اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل کمشنر ملاکنڈ انعام اللہ خان کو تبدیل کرکے بحیثیت ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس طرح ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان ارشد نوید کو ڈپٹی سیکر ٹری فاٹا سیکرٹریٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو شہاب حامد یوسفزئی کی بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بونیر، ڈائریکٹر ورکس ۔

ون ورکرز ویلفیئر بورڈ پشاور انجینئر نعمت اللہ خان گنڈاپور کی بحیثیت سیکرٹری ورکرز ویلفیر بورڈ پشاور ، اسسٹنٹ کمشنر تنگی چارسدہ افسر علی شاہ کی بطور اسسٹنٹ کمشنر کبل سوات، اسسٹنٹ کمشنر کبل سوات سید نواب کی بطور اسسٹنٹ کمشنر خادو خیل بونیر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر خادو خیل بونیر حضرت علی کی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور ڈی آئی خان تقرریاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ادھرصوبائی حکومت نے عوامی مفاد میں فوری طور پر تین مزید افسران کے تبادلے اور تقرریاں کی ہیں۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ صنعت محمد انور خان محسود کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل صوبائی محتسب سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ سپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ روح اللہ کو سپیشل سیکرٹری محکمہ صنعت مقرر کیا گیا ہے اور اسٹبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد فہیم کی بطور سپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ تعیناتی کی گئی ہے۔