باڑہ بازار کو عوام کی آ مد و رفت کے لیے کھول دیا جائے،شاہ فیصل آفریدی،

تاجر برادری کو کاروبار کے لیے خصوصی پیکیج کے ساتھ ساتھ آسان شرائط پر بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں،پریس کانفرنس

پیر 29 دسمبر 2014 21:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) چیئر مین حقوق باڑہ خیبر ایجنسی شاہ فیصل آ فریدی نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ باڑہ بازار کو عوام کی آ مد و رفت کے لیے کھول دیا جائے اور تاجر برادری کو کاروبار کیلئے خصوصی پیکیج کے ساتھ ساتھ آسان شرائط پر بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین حقوق باڑہ شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران عوام کو علاقہ خالی کرنے کا وقت نہیں دیا گیا،جس کہ باعث کئی افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلوزئی کیمپ میں نقل مکانی کرنے والے متاثرین کو نہ ہی رہنے کو خیمے دیے گئے اور نہ ہی دیگر ضروریات کا خیال رکھا گیا۔کیمپوں میں بچوں کے لیے تعلیم کا کوئی انتظام نہیں ہے۔شاہ فیصل کا کہنا تھا کہ اگرحکومت نے ان کہ مطالبات پورے نہ کیے تو وہ پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کریں گے۔پہلے مرحلے میں جنوری میں پشاور پریس کلب میں جرگہ جبکہ اسی مہینے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا بھی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :