جنوبی پنجاب کے چار اضلاع کے نوجوانوں کا آئی ٹی پی ہیڈکوارٹرز کا دورہ،

ایس ایس پی ٹریفک نے نوجوانوں کو آئی ٹی پی کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دی

پیر 29 دسمبر 2014 21:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) جنوبی پنجاب کے چار اضلاع کے نوجوانوں کا آئی ٹی پی ہیڈکوارٹرز کا دورہ،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے نوجوانوں کو آئی ٹی پی کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی تنظیم (CPDI)کی وساطت سے جنوبی پنجاب کے چار اضلاع ملتان ،مظفر گڑھ،بہاولپوراور لودھراں کے نوجوانوں نے آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اس دورے کا بنیادی مقصد معاشرے کے پڑھے لکھے نوجوانوں کا روزگار کے لئے پیشہ وارانہ مہارت اور معلومات حاصل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر ایس ایس پی ٹریفک نے آئی ٹی پی کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی ٹی پی ایک کرپشن فری ادارہ ہے جو کہ عوام دوست ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوشاں ہے،آئی ٹی پی سافٹ پولیسنگ پر یقین رکھتی ہے اور فرینڈلی کلچر کے قیام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں،ایس ایس پی نے مزید کہا کہ آئی ٹی پی ISOسرٹیفائیڈادارہ ہے،جس نے اپنی پیشہ وارانہ کارکردگی کے ذریعے حادثات کو کم کیا ہے،مختلف برانچوں کے دورے کے دوران ایس ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ بہت جلد ون ونڈو سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے اس موقعہ پر آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم92.4کی پروگرام مینجرعائشہ جمیل نے ریڈیو کی کارکردگی کے متعلق شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4اسلام آباد میں ٹریفک صورت حال کے متعلق شہریوں کو آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ انھیں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق بھی آگاہی فراہم کرتا ہے،(CPDI)کے پروگرام مینجر سید کوثر عباس نے آئی ٹی پی کے افسران کا شکریہ ادا کیا اور آئی ٹی پی کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :