پیغام اسلاف کانفرنس (آج) ہو گی،بھر سے دو ہزار سے زائد علماء و مشائخ شریک ہو نگے

پیر 29 دسمبر 2014 21:07

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) پیغام اسلاف کانفرنس آج بروز( منگل )لاہور میں ہو گی ۔ کانفرنس میں ملک بھر سے دو ہزار سے زائد علماء و مشائخ شریک ہو ں گے ۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف شہروں سے علماء و مشائخ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مختلف شہروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیغام اسلاف کانفرنس وطن عزیز پاکستان سے محبت کرنے والے ہر پاکستانی کے لیے امید کا پیغام ہے ۔

آج علماء پاکستان سے فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے ، امن و امان کے قیام اور مدینہ منورہ کی طرز کی فلاحی اسلامی ریاست بنانے کے لیے ایک نئے عزم اور ولولے کا اظہار کریں گے ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان سے دہشت و وحشت کا خاتمہ ہو اور اکابر علمائے اسلام کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرز کی ریاست بنایا جائے ، جہاں پر بغیر کسی خوف اور تعصب کے تمام پاکستانیوں کو یکساں حقوق حاصل ہوں۔

(جاری ہے)

غیر مسلموں اور خواتین کو جبر کی بنیاد پر یر غمال بہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پیغام اسلاف کانفرنس کے مہمان خصوصی شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا کے خلیفہ مجاز حضرت مولانا عبد الحفیظ مکی ہوں گے ۔ جب کہ کانفرنس سے مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ، مولانا قاری اللہ داد ، مولانا عبد الحق مجاہد ، مولانا عبد الکریم ندیم ، مولاناعبد الحمید ووٹو، مولانا فضل الرحیم ،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ، مولانا محمد امجد اور دیگر علما ء و مشائخ بھی خطاب کریں گے۔