محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم نے مریدکے ،فیروزوالہ میں چھاپے ،85عطائیوں کے کلینک سر بمہر کر دےئے

پیر 29 دسمبر 2014 21:07

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محکمہ صحت کی ٹیم کے مریدکے اور فیروزوالہ میں چھاپے 85عطائیوں کے کلینک سر بمہر کر دےئے ۔

(جاری ہے)

105کے چالان ، کئی عطائی کلینک کھلے چھوڑ کر فرار ہو گئے تفصیل کے مطابق ڈی سی او شیخوپورہ نے اسسٹنٹ کمشنر مریدکے ، اسسٹنٹ کمشنر فیروز والہ ، پولیس اور وزیر اعلیٰ پنجاب محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم ڈرگ انسپکٹر شیر زمان ، ڈرگ انسپکٹر سحر کرن کے ہمراہ مریدکے ، نارنگ منڈی ، سیکھم ، ریانپورہ ، کالا شاہ کاکو ، رچنا ٹاوٴن ، فیروز والہ ، کوٹ عبدالمالک اور شرقپور کے علاقوں میں اچانک چھاپے مار کر انسانی جانوں سے کھیلنے والے پچاسی عطائیوں کے کلینک اور ہسپتال سر بمہر کر دےئے جبکہ ایک سو پانچ عطائیوں میڈیکل سٹورز کے چالان بھی کر دےئے چھاپوں کے دوران کئی عطائی کلینک کھلے چھوڑ وکر فرار ہو گئے اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر شیر زمان اور ڈرگ انسپکٹر سحر کرن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک عرصہ سے شکایات مل رہی تھیں کہ گلی محلوں میں بیٹھے عطائی جعلی ڈاکٹر بن کر انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں جس کیخلاف وزیر اعلیٰ میاں شہبازشریف کی ہدایت پر ڈی سی او شیخوپورہ کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئیں چھاپوں کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایک بھی عطائی ڈاکٹر موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :