بعض عناصر ،جماعتیں امریکہ ،حواریوں کیلئے ایجنٹوں کا کردار ادا کررہی ہیں،مولانا عبدالقادر لونی،

امروں کی پالیسیوں کو دفن کرکے تمام سیاسی جماعتیں ملک میں قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کیلئے کوششوں کو بارآور ثابت کریں ، امیر جے یو آئی نظریاتی بلوچستان

پیر 29 دسمبر 2014 20:59

کوئٹہ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی مولانا محمود الحسن قاسمی مولانا سراج الدین مولانا جان محمد قاری مہر اللہ ،مولانا عبداللہ ترابی ،عبدالوہاب آغا مولوی رحمت اللہ حقانی نے کہاکہ چودہ سال کے جنگ میں نیٹو نے تو اپنی ناکامی تسلیم کرکے نکلنے کا جشن منایا لیکن ہمارے حکمران غیروں کی جنگ سے نکلنے کے بجائے اپنے آپ کو اور پھنسا رہے ہیں بزدلی سے آج تک لگی ہوئی آگ کو تپش دے رہے ہیں امن وامان اقتصادی معیشت کو تباہ کر ڈالا اور قوم کو غلامی کا سوج دیدیا انہوں نے کہاکہ بعض عناصر اور بعض جماعتیں امریکہ اور اسکے حواریوں کیلئے ایجنٹوں کا کردار ادا کررہے ہیں اور مدارس اور دیندار طبقے کے خلاف الزام تراشیاں اور زبان درازیاں کررہے ہیں ملک وقوم کے دفاع میں پھر یہ عناصر نظر نہیں آئیں گے اہل مدارس اور دیندار کے خون شامل ہوں گے انہوں نے کہاکہ سابق امروں کی پالیسیوں کو دفن کرکے ملک کے تمام سیاسی جماعتیں ملک میں قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کیلئے کوششوں کو بارآور ثابت کریں امن کے قیام کیلئے واحد راستہ ملک میں قرآن وسنت کے نفاذ سے ہوگا اسلام نے انسانیت کے حقوق اور امن کی جو مثال دنیا میں قائم کی اس کے نظر دنیا کے نہ کسی مذہب اور نہ سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ نظام پیش کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ اٹھارویں ترامیم پر عملدرآمد کرنے والے اور نام نہاد جمہوریت کی طرف سے فوجی عدالتوں کی حمایت ان کے ماتھے پر سیاہ داغ ہے فوجی عدالتوں کے بجائے عدلیہ کو مکمل اختیارات اور آزادی دی جائے اور عدلیہ کے وقار کو بحال کرے آئین اور عدلیہ کی بالادستی کو برقرار رکھا جائے اور فوجی عدالتیں آمریت کی بقاء کی علامت ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت نظریاتی کے روز اول سے موقف تھا کہ مجاہدین کی فتح ہوگی اور امریکہ اور نیٹو کے بستر بوریا گول ہونگے آج دنیا نے دیکھا کہ نیٹو شرمندگی اور شکست کے ساتھ افغانستان سے جارہے ہیں عنقریب اسلامی امارات کا جھنڈا افغانستان پر لہرا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :