پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل کی کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

پیر 29 دسمبر 2014 20:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ کے انچارج سینیٹر سعید غنی، اراکین حبیب الدین جنیدی، لطیف مغل، ذوالفقار قائم خانی اور منظور عباس نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب صدر فاضل جمیلی، جنرل سیکریٹری اے ایچ خانزادہ اور دیگر عہدیداروں کو دلی مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب نے ہمیشہ جمہوری روایات کو زندہ رکھا ہے بلکہ آئندہ بھی نہ صرف جمہوری روایات کو زندہ رکھے گا بلکہ آزادی اظہار، پریس کی آزادی ،زرد صحافت کے خاتمہ اور صحافیوں کے حقوق کی جدوجہدجاری رکھے گا اور ویج بورڈ ایوارڈ پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔