لیویز کی قلعہ عبداللہ میں کارروائی ،تین مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 29 دسمبر 2014 20:27

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء)لیویز نے قلعہ عبداللہ میں کارروائی کرتے ہوئے تین مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق پیر کو قلعہ عبداللہ لیویز نے کلی کلازئی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تین مطلوب ملزمان نثار ولد نور محمد ،رحمت اللہ ولد جلال الدین ،وکیل ولد سلطان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے دو عدد ٹی ٹی پسٹل ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا مزید تحقیقات جاری ہے ۔