Live Updates

حکومت سندھ پی ٹی آئی کے کارکن نظر اللہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے ‘ اعجاز چوہدری /یاسمین راشد

پیر 29 دسمبر 2014 20:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری ، جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد ، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس نے کراچی میں پولیس حراست میں پی ٹی آئی کے کارکن کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سندھ فوری طورپر پی ٹی آئی کے کارکن نظر اللہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے اور قرار واقعی سزا دلوائے،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے نہتے کارکنان انصاف کے حصو ل کے لئے پُرامن احتجاج کررہے تھے تو سندھ پولیس نے ان پر ر یاستی دہشت گردی اور بربریت کی انتہاء کر دی، لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی ، یہ سندھ پولیس کا شرمناک فعل ہے ، انہوں نے کہاکہ پُرامن احتجاج کرنا ہر شہری کاقانونی اورآئینی حق ہے ، اس حق سے عام آدمی کو محروم کرنا پیپلزپارٹی کے نام نہاد جمہوریت کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے ، سندھ میں اگر حکومت نام کی کوئی چیز ہے تو وہ فوری طور پر اس واقعے کا نوٹس لے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات