متاثرین ٹمبرمارکیٹ کوبیان بازی نہیں امدادکی ضرورت ہے،علامہ رب نوازحنفی،

کراچی کی اسٹیک ہولڈرزجماعتیں ایک دوسرے پرکیچڑاچھالنے کے بجائے متاثرین کی دلجوئی پرتوجہ دیں

پیر 29 دسمبر 2014 20:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) اہلسنت والجماعت کے رہنماء علامہ اللہ وسایاصدیقی،علامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی،ڈاکٹرمحمدفیاض ودیگرنے مرکزاہلسنت سے جاری بیان میں کہاکہ پراناحاجی کیمپ کے علاقے ٹمبرمارکیٹ میں بدترین آتشزدگی اور اس سے ہونے والے کروڑوں روپوں کانقصان بہت بڑاسانحہ ہے اہلسنت والجماعت دکھ کی اس گھڑی میں اپنے متاثرین بھائیوں کے دکھ دردمیں برابرکی شریک ہے یقینا یہ ایک بہت بڑانقصان ہے ہماری دعاہے کہ اللہ تعالی متاثرین کوجلدازجلددوبارہ اپنے پیروں پرکھڑافرمائیں اہلسنت والجماعت ہرممکن طورمتاثرین کی امدادکرے گی رہنماؤں نے مزیدکہاکہ ایسے بدترین سانحہ کے موقع پرکراچی کی اسٹیک ہولڈرزجماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازیاں ،پریس کانفرنسز اورکیچڑاچھالے جاناکسی طوربھی مناسب نہیں اس طرح کی نامناسب حرکات متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے دونوں جماعتیں بیان بازی کاسلسلہ ترک کرکے حالات کے نزاکت کوسمجھتے ہوئے متاثرین کی دلجوئی کیلئے بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔