Live Updates

تحریک انصاف کراچی کی آرٹس کونسل پر احتجاجی مظاہرے پر پولیس کے لاٹھی چارج ،شیلنگ کی شدید مذمت،

پرُامن احتجاج ہر شہری کا قانونی و آئینی حق ہے ،عام آدمی کو محروم کرنا نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے ، علی زیدی

پیر 29 دسمبر 2014 20:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر علی زیدی نے تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے آرٹس کونسل پر احتجاجی مظاہرے پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پیر آباد پولیس اسٹیشن میں پولیس افسران کے تشدد سے ہمارے کارکن نظر اللہ کو شہید کیا گیا جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے پرُامن کارکنان اپنے شہید کارکن کی لاش کے ہمراہ انصاف کے حصول کے لیے احتجاج کررہے ہیں تو پولیس انتظامیہ ان پر تشدد کر کے ریاستی دہشت گردی کی انتہاء کردی ہے جو انتہائی قابل مذمت اور شرمناک فعل ہے ۔

(جاری ہے)

پرُامن احتجاج ہر شہری کا قانونی و آئینی حق ہے ، اس حق سے عام آدمی کو محروم کرنا نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ علی زیدی نے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے پرُزور مطالبہ کیا کہ وہ ہمارے شہید کارکن نظر اللہ کے پولیس قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ورنہ تحریک انصاف کے کارکنان انصاف کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور حالات کے خرابی کی تمام تر ذمہ داریاں حکومت سندھ اور پولیس انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات