پشاور،سنوکر چمپئن شپ میں رامبیل گل نے 147 کی ہائی بریک لگا کر تاریخ رقم کردی
پیر 29 دسمبر 2014 20:24
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے نیشنل سنوکر چمپئن شپ کے رنر اپ کھلاڑی رامبیل گل نے انٹر کلب سنوکر چمپئن شپ میں 147 کا بریک لگا کرتاریخ رقم کردی ، انہوں نے یہ اعزاز گرین سنوکر کلب میں انٹر کلب سنوکر چمپئن شپ میں پشاور کے کھلاڑی سربلند کے خلاف حاصل کیا ۔ اس سے قبل 147 کی بریک سابق ورلڈ چیمپئن صالح محمد نے ایشین سنوکر چیمئن شپ میں لگائی تھی جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے ۔
اس موقع پر رامبیل گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ147 بریک لگا کر انہیں کافی خوشی ہے یہ نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پاکستان کی تاریخ میں بھی پہلا موقع ہے کہ کسی کھلاڑی نے اس کھیل میں کھیلا جانے والا سب سے بڑا بریک کھیلا ہو۔انہوں نے کہا کہ نیشنل سنوکر چیمپئن شپ میں بھی انہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور کواٹر فائنل پاکستان کے سابق ورلڈ چیمپئن محمد آصف کو شکست دیکر سیمی فائنل اور پھر فائنل تک رسائی حاصل کی لیکن فائنل میں قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور وہ فائنل ہار گئے ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.