عراقی : فوجی آپریشن ،180سے زائد داعش باغی ہلاک، متعدد زخمی ، بڑی تعدا د میں گاڑیاں اور ٹھکانے بھی تباہ

پیر 29 دسمبر 2014 20:20

بغداد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) عراقی فوج کے آپریشن کے دوران 180سے زائد داعش باغی ہلاک ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے رضا کارانہ فائٹرز کی معاونت سے تکریت کے جنوبی علاقے تھرائپ میں کامیاب آپریشن کیا آپریشن کے دوران باغیوں کی بڑی تعداد میں گاڑیاں اور ٹھکانے تباہ کئے گئے جبکہ اس موقع پر 180 داعش باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوہے

متعلقہ عنوان :