فلسطین کا اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے ، قابض علاقوں سے اسرائیلی تسلط کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

پیر 29 دسمبر 2014 20:20

رملہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) فلسطین نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے اور قابض علاقوں سے اسرائیلی تسلط کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صدرمحمود عباس نے امریکی سیکرٹری جنرل جان کیری سے ٹیلی فونک بات چیت کی ہے ۔

(جاری ہے)

بات چیت کے دوران امریکی سیکرٹری خارجہ کو آگاہ کیا گیا کہ نیویارک میں عرب گروپ آزاد فلسطینی ریاست کے وجود کو تسلیم کرانے بارے قرارداد کا حتمی مسودہ سلامتی کونسل میں پیش کریگا جس پر دو روز میں رائے شماری کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ قرارداد میں اسرائیل سے امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز اور قابض علاقوں سے اسرائیلی تسلط ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔