انسانی ہمدردی کی ایک اور مثال ، غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کرکے آزاد کشمیرآنے والی بارہ سالہ بچی کو واپس مقبوضہ کشمیر بھیج دیا گیا

پیر 29 دسمبر 2014 20:17

چناری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) د پاکستان نے انسانی ہمدردی کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے و روز قبل غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کرکے آزاد کشمیرآنے والی بارہ سالہ بچی کو واپس مقبوضہ کشمیر بھیج دیا۔ تفصیلات دو روز قبل مسماة نسرین دختر افضل بٹ ساکنہ سوپور ضلع بارہ مولا غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کرکے آزاد کشمیر آگئی پیر کے روز لائن اف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن ب پل سے بارہ سالہ لڑکی کو واپس مقبوضہ کشمیر بھیج دیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر روانہ کرتے وقت پاکستانی حکام نے مذکورہ لڑکی کو تحائف اور کتابیں بھی دیں اور اس کی والدہ کیلئے تحائف بھی دیئے گئے جیسے ہی بارہ سالہ لڑکی لائن آف کنٹرول کو ملانے والے امن برج کے درمیان پہنچی تو سرحد کے اس پار سے آنے والی اسکی والدہ نے اسے گلے لگا لیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر دونوں کی خوشی دیدنی تھی۔ بارہ سالہ لڑکی کومقبوضہ کشمیر روانہ کرتے وقت ڈی ایس پی ہٹیاں بالا سلیم درانی ‘ ایس پی اوڑی امن برج پرموجود تھے دریں اثناء پیر کے روز سری نگر مظفر آباد بس سروس کے ذریعے چوبیس مسافروں نے لائن آف کنٹرول کو کراس کیا آزاد کشمیر سے چھ افراد مقبوضہ وادی گئے جبکہ مقبوضہ وادی سے اتھارہ مسافر آزاد کشمیر آئے اس موقعپر امن برج پر دونوں اطراف کے حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ بھی ہوئی جس میں آر پار سفر کے خواہشمند مسافروں کی لسٹوں کا تبادلہ بھی کیا گیا۔