کوہاٹ پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ،
رہزنی کی واردات میں نامزد ملزم بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
پیر 29 دسمبر 2014 20:11
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) کوہاٹ پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ رہزنی کی واردات میں نامزد ملزم بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ۔
(جاری ہے)
پولیس زرائع کے مطابق وسیم خا ن ولد اعظم خان سکنہ نوئے کلئے نے پولیس تھانہ سٹی کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں اور میرے دوست گھر واپس جارہے تھے کہ ہنگو روڈ گڑھی رسالدارکے قریب پہنچے تو دو مسلح ملزمان نمودار ہوئے اور مجھ سے پندرہ سو روپے اور میرے دوسرے دوستوں سے تین ہزار چار سو روپے اور موبائل فو ن چھین لیے ہیں ۔
پولیس نے رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم بلال سکنہ نوئے کلئے کو گرفتار کر لیا جبکہ مال مسروقہ کی برآمدگی اور دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے لگانا شروع کر دیے ۔ ادھر ایس ایچ او تھانہ سٹی اقبال مہمند نے مخبر کی اطلاع پر ملزم صدیق اللہ ولد سلیم خان سکنہ تخت نصرتی کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 4ہزار 8سو گرام چرس گردہ برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.