ڈیو واٹمور نے زمبابوین ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

پیر 29 دسمبر 2014 20:10

ڈیو واٹمور نے زمبابوین ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور نے زمبابوین ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

(جاری ہے)

سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ڈیو واٹمور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر ہو گئے اور انہوں نے باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ پاکستان کرکٹرز کی کوچنگ کے بعد ڈیو واٹمور زمبابوے کے کھلاڑیوں کو کرکٹ گُر سیکھائیں گے ۔ زمبابوے کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کرنے والے واٹمور کے تجربے سے ان کی ٹیم کو بہت فائدہ ہو گا۔