Live Updates

عمران خان معتدل رویہ اختیار کریں ، چند روز میں مذاکرات سے تمام مسائل حل کرلینگے ، عابد شیر علی ،

وزیراعظم دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ ر ہے ہیں ، دہشتگردی سے لوگوں کا سکون تباہ ہوا ، حکومت دہشتگردوں کو تباہ کردے گی ،حکومت اور فو ج ایک نقطہ پرمتفق ہیں ۔، آئی پی پیز کو رقم کی ادائیگیاں اصول کے مطابق ہورہی ہیں ، مزید ادائیگیاں بھی کرتے رہیں گے ، میڈیا سے گفتگو

پیر 29 دسمبر 2014 20:08

عمران خان معتدل رویہ اختیار کریں ، چند روز میں مذاکرات سے تمام مسائل ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان معتدل رویہ اختیار کریں آئندہ چند روز میں مذاکرات سے تمام مسائل کا حل نکل آئیگا ، دہشتگردی سے لوگوں سکون تباہ ہوا ، حکومت دہشتگردوں کو تباہ کردے گی ، وزیراعظم فرنٹ لائن پر آکر دہشتگردی کیخلاف لڑ رہے ہیں ، حکومت اور فوج ایک نقطہ پر متفق ہیں ، آئی پی پیز کو رقم کی ادائیگیاں اصول کے مطابق ہورہی ہیں ، مزید ادائیگیاں بھی وقت پر کردی جائینگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر 17جنوری کو ڈی چوک پر شوق سے جلسہ کریں لیکن ملک کو درپیش دہشتگردی کے مسائل کی وجہ سے انہیں یہ فیصلہ موخر کردینا چاہیے تھا عمران خان معتدل رویہ اختیار کریں آئندہ چند دنوں میں تمام مسائل کا حل مذاکرات سے تلاش کرلینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے لوگوں کا سکون تباہ ہوا ہے ملک کی معیشت دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتے بغیر بہتر نہیں کی جاسکتی ۔

تمام سیاسی جماعتیں متفق ہوکر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دے رہی ہیں جس کی وجہ سے عنقریب دہشتگردی کیخلاف جنگ کو جیتنے والے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خود فرنٹ لائن پر آکر دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑرہے ہیں عمران خان کے تمام مطالبات کا حل بھی نکالنا ہوگا جلد بازی میں کئے گئے فیصلوں کا نتیجہ بہتر نہیں ہوتا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے آن لائن کو بتایا کہ آئی پی پیز کو ادائیگیاں اصول کے مطابق کررہے ہیں اور آئندہ بھی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ادائیگیاں کرتے رہیں گے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات