اسلام آباد کی ( ویسٹ ) میں کریمنل اور سول عدالتوں میں 19545مقدمات کے زیرالتواء ہونے کا انکشاف،

خواتین کریمنل مقدمات کی کل تعداد 147جن میں 3نابالغ بچوں کے مقدمات بھی شامل

پیر 29 دسمبر 2014 20:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ کی ماتحت عدالتوں ( ویسٹ ) میں کریمنل اور سول میں 19545مقدمات کے زیرالتواء ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،سابقہ کریمنل اور سول مقدمات کی کل تعداد 1600جبکہ نئے کریمنل اور سول مقدمات کی کل تعداد 1559ہے اس دوران جن کریمنل اور سول مقدمات کا فیصلہ کیا گیا ان کی کل تعداد 1126ہے ۔ خواتین کریمنل مقدمات کی کل تعداد 147جن میں 3نابالغ بچوں کے مقدمات بھی شامل ہیں ۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء کو ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی ماتحت عدالتوں ( ویسٹ ) میں سول زیر سماعت کل مقدمات کی تعداد 12584ہے ۔اس دورا ن نئے دائر کیے گئے سول مقدمات کی کل تعداد 672ہے جبکہ اس میں جن سول مقدمات کے فیصلے کیے گئے ان کی تعداد 658ہے ۔

(جاری ہے)

پرانے سول مقدمات کی کل تعداد 12575ہے جبکہ ان میں پرانے حل کیے گئے سول مقدمات کی کل تعداد 999ہے ۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ماتحت عدالتوں ( ویسٹ ) میں کریمنل زیر سماعت مقدمات کی کل تعداد 618ہے پہلے سے جار ی کریمنل مقدمات کی کل تعداد 6542جبکہ نئے دائر کیے گئے کریمنل مقدمات کی کل تعداد 887ہے اس دوران جن کریمنل مقدمات کا فیصلہ کیا گیا ان کی کل تعداد 468ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی ماتحت عدالت (ویسٹ) میں موجودہ زیر سماعت کریمنل مقدمات کی کل تعداد 6961ہے ۔ واضح رہے کہ ضلعی عدالتوں کو مقدمات کے حل اور اندراج کے لیے دو حصوں ایسٹ اور ویسٹ میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ موجودہ زیر سماعت مقدمات ،جن مقدمات کے فیصلے کیے گئے اور جو مقدمات پرانے سال کے اس سال میں شامل کیے گئے ان میں ایسٹ عدالتوں کے مقدمات کی تعداد الگ ہے ۔

متعلقہ عنوان :