پنجاب میں بیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کئے جا رہے ہیں، انجینئر یاسر گیلانی

پیر 29 دسمبر 2014 19:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) پنجاب میں بیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کئے جا رہے ہیں عوام کو مہنگائی ‘بے روز گاری ‘کر پشن اور لوڈشیڈ نگ کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے عملی طور پر کچھ کر نے کی بجائے صرف” شوبازیاں“ کیں ہیں جسکی وجہ سے عوام میں حکمرانوں کے خلاف ہر گزرتے دن کے ساتھ نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیال کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب اورUC-5 کے عہدیداران کی طرف سے منعقدہ اجلاس سے خطا کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں عہدیداران ملک عمران صفدر، میاں مقصود احمد، میاں عارف ججی، شکیل احمد، اجمل بلوچ، حسن بشیر، عمار ارشد، اکرم منہاس، سرفراز احمد، رضوان بابو اور عرفان ایڈووکیٹ موجود تھے۔، بعد ازاں انہوں نے ظہیر کیانی، مرزا انجم جرل، چاچا اسحاق، محمد اشفاق، شہزاد خان، رانا رضا اور افضال عرف پانڈو کے ہمراہ UC-5 قیصر ٹاؤن کا دورہ کیا اور وہاں کے لوگوں کے مسائل سنے۔

متعلقہ عنوان :