سیاسی رہنماؤں کا خصوصی عدالتوں کے قیام کیلئے آئینی ترمیم لانے پر اتفاق

پیر 29 دسمبر 2014 19:49

سیاسی رہنماؤں کا خصوصی عدالتوں کے قیام کیلئے آئینی ترمیم لانے پر اتفاق

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر۔2014ء) دہشت گردی کے خلاف ایکشن پلان کی متفقہ منظوری کے بعد سیاسی رہنماﺅں نے فوجی سربراہوں کے زیر انتظام خصوصی عدالتوں کے قیام کیلئے آئینی ترمیم لانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد ہشت گردی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے سیاسی رہنماﺅں کا اجلاس ہوا جس میں احسن اقبال، اعزاز احسن، حامد خان،فروغ نسیم ، افراسیاب خٹک اور مشاہد حسین سید نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اٹارنی جنرل کو خصوصی عدالتوں کے قیام پر بریفنگ دی گئی اور سیاسی رہنماﺅں نے ان عدالتوں کے قیام کیلئے آئینی ترمیم لانے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق خصوصی عدالتوں سے سزا پانے والے ملزمان کو سزا کے خلاف اپیل کرنے کا حق دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ خصوصی عدالتوں کے قیام کیلئے آئندہ چند روز میں آئینی ترامیم کا مسودہ تیار کر لیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ عدالتیں فاٹا سمیت ملک بھر میں قائم کی جائیں گی۔