لاہور، انارکلی بازارکے ایک پلازا میں آگ بھڑک اٹھی،خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق
پیر 29 دسمبر 2014 19:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر۔2014ء) انارکلی بازار کی ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے چار منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس حادثے میں ایک خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق انار کلی اور اردو بازار سے ملحقہ الکریم مارکیٹ کے خالد پلازا کی ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 9 جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ1 شخص زخمی ہے۔
ایم ایس میو ہسپتال کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر امجد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے بیشتر جھلسنے کے باعث ہلاک ہوئے جبکہ کچھ دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوئے۔امدادی کاروائیوں کیلئے ریسکیو کی گاڑیاں روانہ کر دی گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت میں متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔یاد رہے گزشتہ تین دنوں میں کسی عمارت میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے پہلے ہفتے کی رات کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں آگ لگی تھی جس میں بہت مالی نقصان ہوا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.