پشین،پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سینئر رہنما شیر محمد ترین کی طرف سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خصوصی دعا اور لنگر تقسیم

پیر 29 دسمبر 2014 19:08

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سینئر رہنما شیر محمد ترین نے اپنی رہائشگاہ پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خصوصی دعا اور لنگر تقسیم کیا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رہنما نے کہا کہ بے نظیر شہید سیاسی مفکر انتظامی صلاحیتوں اور مدہرانہ طرز حکمرانی کی تاریخ ساز رہنما تھی محترمہ شہید نے اپنی زندگی میں تاریخ ساز کارنامے انجام دیئے پہلی مسلمان وزیر اعظم بنی جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں دی ذوالفقار علی بھٹو اوربے نظیر بھٹو کی سیاسی ادوار میں کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

متعلقہ عنوان :