صوبائی وزیر معدنیات اور میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کا سبزی منڈی اور دلہ زاک روڈ معائنہ

پیر 29 دسمبر 2014 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی اور میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر سید ظفر علی شاہ اور سی ایم او سلیم خان کے ہمراہ فردوس سبزی منڈی اور دلہ زاک روڈ  گل آباد کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر فردوس سبزی منڈی میں تجاوزات کی بھرمار اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر ا یڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سید ظفر علی شاہ نے 4ہیلپر اورڈیمالشن انسپکٹر سمیت پانچ افراد کو معطل کردیا بعدازاں دلہ زاک روڈ اور گل آباد کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر پشاوربھر سے تجاوزات کاخاتمہ کرنے کے حوالے سے گل آبادمیں بھی غیر قانونی تعمیرات کے لئے تحصیلدار پٹواری اور میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کی کمیٹی بنائی گئی جو کہ ایک ہفتہ کے اندر حد بھراری کی جائیگی اور تجاوزکرنے والوں کو نوٹس جاری کئے جائیں گے اور تجاوز ات اور غیرقانونی پلازوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی اور انکو گرائے جائینگے ۔