میونسپل کارپوریشن اور تاجروں کے درمیان لاہوی چوک میں تجاوزات کے خلا ف آپریشن میں گتم گتھا ،

میونسپل کارپوریشن کے اہلکار لہو لہان ،متعدد تاجروں کے خلاف ایف آئی آر درج

پیر 29 دسمبر 2014 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) پشاور کو تجاوزات سے پاک کرنے کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن سید ظفرعلی شاہ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم او آر شاہد اقبال اے ایم اوآر ریا ض اعوان  ٹیکس سپرنڈنٹ ایازدرانی اور ارباب امین اورڈیمالشن سٹاف کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اس دوران گھنٹہ گھر  تحصیل گو رگھٹری اور لاہوری میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ہوا ا س دوران متعد تھڑ ے شٹر گیٹ اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کردئیے گئے جبکہ د کانوں سے باہر پڑا ہوا سامان بھی قبضہ میں لے لیا گیا جبکہ لاہوری میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تاجروں اور میونسپل کارپوریشن کے اہلکار گتھم گتھا ہوگئے جس میں میونسپل کارپوریشن کے ا ہلکار لہو لہا ن ہوگئے جس پر انکے خلاف تھانہ سی ڈویژن میں ایف آئی آر درج کردی گئی جسمیں ملک خالد  ندیم  علی رضا اور دیگر درجنوں تاجروں کیخلاف ایف آر درج کرلی گئی اور پولیس کوا نکو گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے گئے